When I used to counsel people.....!

جب میں نے کاؤنسلنگ شروع کی تو مجھے اکثر لڑکیوں کے میسجز آتے اور تقریبا سبھی ڈیپریشن کا شکار تھیں۔۔۔ کچھ اس فیز سے نکلنے میں کامیاب ہو گئیں ک...


جب میں نے کاؤنسلنگ شروع کی تو مجھے اکثر لڑکیوں کے میسجز آتے اور تقریبا سبھی ڈیپریشن کا شکار تھیں۔۔۔


کچھ اس فیز سے نکلنے میں کامیاب ہو گئیں کیونکہ کاؤنسلنگ کے ساتھ انہوں نے خود کو بہتر کرنے میں اپنی مدد آپ کی۔ 


ایک دن مجھے ایک لڑکی کا میسج آیا۔

جس کا نام حمیرا تھا (ظاہر ہے یہ اس کا اصل نام نہیں ہے) 

وہ لڑکی جب کاؤنسلنگ کے دوران بات کرتی تو ہاں میں ہاں ملاتی وعدے کر لیتی مگر عمل نہ کرتی۔ 


کاؤنسلنگ آپ کو فائدہ تب دیتی ہے جب آپ اپنی ہدایت کار کی بات کو سنتے ہیں ۔ وہ آپ کی سنتا ہے تو آپ پر بھی لازم ہے کہ آپ بھی اس کی سنیں کیونکہ وہ آپ کے لیے ہی آپ سے بات کر رہا ہے۔ مجھے دکھ ہوتا جب میں اسکے سٹیٹس دیکھتی جو اسکی ہر بات کی نفی کر رہے ہوتے۔ وہ میسجز پر الگ بات کرتی اور اسکے سٹیٹس الگ ہوتے۔ 

ہر مہینے بعد اسکا میسج آنا کہ میں ڈیپریسڈ ہوں ۔میں اپنی ساری انرجی لگا دیتی ان کو ٹھیک کرنے میں۔ میں اس قدر مخلص ہوتی تھی اپنی تمام بہنوں کے ساتھ کہ ان کی پریشانیاں سن کر میری خود کی راتوں کی نیند اڑ جاتی تھی یقین مانیں۔ 

اور اب تک ایسا ہے بہت سے واقعات میرے دماغ سے چپک گئے ہیں۔

اکثر اوقات شدید سر درد رہتا ہے۔

میری ساری محنت ضائع ہوتی نظر آتی جب میں اسے ہر وہ کام کرتے دیکھتی جس سے میں نے منع کیا ہوتا اور وہ سب ظاہر اس کے لیے ٹاکسک تھیں 

۔

یہ میرا آخری کیس تھا 

اس کے بعد میں نے فیصلہ کر لیا کہ اب یہ کام نہیں کرنا۔

میں واقعی بہت ہرٹ ہوئی تھی۔

میں نے چند دن رات تکلیف میں گزارے۔ شدید سر درد ہوتا تھا ۔۔ 

خیر۔

میں ججمنٹل نہیں ہو رہی میں بس یہ بتا رہی کہ کاؤنسلنگ کبھی آپ کو فائدہ نہ دے گی اگر آپ خود کو خود ٹھیک کرنے کے لیے عزم نہ رکھتے ہوں۔


۔۔۔ 


نوٹ: (اب میں نے کاؤنسلنگ چھوڑ دی ہے ۔ گو کہ مجھے سکون ملتا تھا لوگوں کی تکالیف کم کر کہ مگر وہ مجھے بھی تکلیف دینا شروع ہو گئے تھے۔۔ ہم کبھی بھی بہت زیادہ مضبوط نہیں ہوتے کیونکہ ہم انسان ہیں پتھر نہیں۔

مجھے خود کا بھی خیال رکھنا تھا ۔۔

ہاں میں خود کی انرجی مزید لگاتی ان سب پر اگر مجھے ایک فیصد بھی یقین ہوتا کہ وہ خود کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ خود کو خود تھپکی دیں۔ کوئی اسپیشل نہیں آئے گا۔ اور ایسا بہت کم ہوتا کہ کوئی آئے اور ہاتھ بڑھائے کہ آپ اس کا ہاتھ تھام کر پورے قد کے ساتھ کھڑے ہو سکیں۔ اللہ تمام دلوں کو سکوں سے بھر دے ۔ آمین)



مقدس نعیم
جملہ حقوق بحق مصنفہ محفوظ ہیں 🥀❤️

COMMENTS

BLOGGER: 2
Loading...
{getWidget} $results={3} $label={recent} $type={list}
Name

Book reviews,2,Motivational Posts,20,My Publishings,6,Quotes,12,Videos,4,
ltr
item
Muqaddas Naeem: When I used to counsel people.....!
When I used to counsel people.....!
https://1.bp.blogspot.com/-5vTouLOZ2jg/YF64c-MQJjI/AAAAAAAARBw/7sa2fJzBCrE9hXGAgUiEM6EljDlqpmIigCLcBGAsYHQ/w400-h400/20210327_094139_0000.png
https://1.bp.blogspot.com/-5vTouLOZ2jg/YF64c-MQJjI/AAAAAAAARBw/7sa2fJzBCrE9hXGAgUiEM6EljDlqpmIigCLcBGAsYHQ/s72-w400-c-h400/20210327_094139_0000.png
Muqaddas Naeem
https://muqaddasnaeem.blogspot.com/2021/03/when-i-used-to-counsel-people.html
https://muqaddasnaeem.blogspot.com/
https://muqaddasnaeem.blogspot.com/
https://muqaddasnaeem.blogspot.com/2021/03/when-i-used-to-counsel-people.html
true
5361929655464640950
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy